Meal Seç / Sure Seç

(URDU) QURAN
101 - الْقَارِعَة
        
1. (زمین و آسمان کی ساری کائنات کو) کھڑکھڑا دینے والا شدید جھٹکا اور کڑک
2. وہ (ہر شے کو) کھڑ کھڑا دینے والا شدید جھٹکا اور کڑک کیا ہے
3. اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ (ہر شے کو) کھڑ کھڑا دینے والے شدید جھٹکے اور کڑک سے مراد کیا ہےo
4. (اس سے مراد) وہ یومِ قیامت ہے جس دن (سارے) لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گےo
5. اور پہاڑ رنگ برنگ دھنکی ہوئی اُون کی طرح ہو جائیں گے
6. پس وہ شخص کہ جس (کے اعمال) کے پلڑے بھاری ہوں گے
7. تو وہ خوش گوار عیش و مسرت میں ہوگا
8. اور جس شخص کے (اعمال کے) پلڑے ہلکے ہوں گے
9. تو اس کا ٹھکانا ہاویہ (جہنم کا گڑھا) ہوگ
10. اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ ہاویہ کیا ہے
11. (وہ جہنم کی) سخت دہکتی آگ (کا انتہائی گہرا گڑھا) ہے
1Fatiha.com ile vefat etmiş sevdiklerinizi unutmayın !

Onlar için sayfa açın, fotograf ve videolarını, anılarını paylaşın, 1 Fatiha okuyun.

Lütfen tıklayın >>>