Meal Seç / Sure Seç

(URDU) QURAN
87 - الْأَعْلیٰ
        
1. اپنے رب کے نام کی تسبیح کریں جو سب سے بلند ہے
2. جس نے (کائنات کی ہر چیز کو) پیدا کیا پھر اسے (جملہ تقاضوں کی تکمیل کے ساتھ) درست توازن دیا
3. اور جس نے (ہر ہر چیز کے لئے) قانون مقرر کیا پھر (اسے اپنے اپنے نظام کے مطابق رہنے اور چلنے کا) راستہ بتای
4. اور جس نے (زمین سے) چارہ نکال
5. پھر اسے سیاہی مائل خشک کردی
6. (اے حبیبِ مکرّم!) ہم آپ کو خود (ایسا) پڑھائیں گے کہ آپ (کبھی) نہیں بھولیں گے
7. مگر جو اﷲ چاہے، بیشک وہ جہر اور خفی (یعنی ظاہر و پوشیدہ اور بلند و آہستہ) سب باتوں کو جانتا ہے
8. اور ہم آپ کو اس آسان (شریعت پر عمل پیرا ہونے) کے لئے (بھی) سہولت فراہم فرمائیں گے
9. پس آپ نصیحت فرماتے رہیے بشرطیکہ نصیحت (سننے والوں کو) فائدہ دے
10. البتہ وہی نصیحت قبول کرے گا جو اﷲ سے ڈرتا ہوگا
11. اور بدبخت اس (نصیحت) سے پہلو تہی کرے گ
12. جو (قیامت کے دن) سب سے بڑی آگ میں داخل ہوگا
13. پھر وہ اس میں نہ مرے گا اور نہ جیئے گ
14. بیشک وہی بامراد ہوا جو (نفس کی آفتوں اور گناہ کی آلودگیوں سے) پاک ہوگ
15. اور وہ اپنے رب کے نام کا ذکر کرتا رہا اور (کثرت و پابندی سے) نماز پڑھتا رہا
16. بلکہ تم (اﷲ کی طرف رجوع کرنے کی بجائے) دنیاوی زندگی (کی لذتوں) کو اختیار کرتے ہو
17. حالانکہ آخرت (کی لذت و راحت) بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے
18. بیشک یہ (تعلیم) اگلے صحیفوں میں (بھی مذکور) ہے
19. (جو) ابراہیم اور موسٰی (علیہما السلام) کے صحائف ہیں