Meal Seç / Sure Seç

(URDU) QURAN
92 - اللَّيْل
        
1. رات کی قَسم جب وہ چھا جائے (اور ہر چیز کو اپنی تاریکی میں چھپا لے)
2. اور دن کی قَسم جب وہ چمک اٹھے
3. اور اس ذات کی (قَسم) جس نے (ہر چیز میں) نر اور مادہ کو پیدا فرمای
4. بیشک تمہاری کوشش مختلف (اور جداگانہ) ہے
5. پس جس نے (اپنا مال اﷲ کی راہ میں) دیا اور پرہیزگاری اختیار کیo
6. اور اس نے (اِنفاق و تقوٰی کے ذریعے) اچھائی (یعنی دینِ حق اور آخرت) کی تصدیق کی
7. تو ہم عنقریب اسے آسانی (یعنی رضائے الٰہی) کے لئے سہولت فراہم کر دیں گے
8. اور جس نے بخل کیا اور (راہِ حق میں مال خرچ کرنے سے) بے پروا رہا
9. اور اس نے (یوں) اچھائی (یعنی دینِ حق اور آخرت) کو جھٹلای
10. تو ہم عنقریب اسے سختی (یعنی عذاب کی طرف بڑھنے) کے لئے سہولت فراہم کر دیں گے (تاکہ وہ تیزی سے مستحقِ عذاب ٹھہرے)
11. اور اس کا مال اس کے کسی کام نہیں آئے گا جب وہ ہلاکت (کے گڑھے) میں گرے گا
12. بیشک راہِ (حق) دکھانا ہمارے ذمہ ہے
13. اور بیشک ہم ہی آخرت اور دنیا کے مالک ہیں
14. سو میں نے تمہیں (دوزخ کی) آگ سے ڈرا دیا ہے جو بھڑک رہی ہے
15. جس میں انتہائی بدبخت کے سوا کوئی داخل نہیں ہوگ
16. جس نے (دینِ حق کو) جھٹلایا اور (رسول کی اطاعت سے) منہ پھیر لیا
17. اور اس (آگ) سے اس بڑے پرہیزگار شخص کو بچا لیا جائے گا
18. جو اپنا مال (اﷲ کی راہ میں) دیتا ہے کہ (اپنے جان و مال کی) پاکیزگی حاصل کرے
19. اور کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو
20. مگر (وہ) صرف اپنے ربِ عظیم کی رضا جوئی کے لئے (مال خرچ کر رہا ہے)
21. اور عنقریب وہ (اﷲ کی عطا سے اور اﷲ اس کی وفا سے) راضی ہو جائے گ
1Fatiha.com ile vefat etmiş sevdiklerinizi unutmayın !

Onlar için sayfa açın, fotograf ve videolarını, anılarını paylaşın, 1 Fatiha okuyun.

Lütfen tıklayın >>>